دس بڑی خبروں پرایک نظر

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


 جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کچے کے علاقے میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ خود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

عدالت نے  سندھ کی سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

 انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظورکرلی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا تاہم انھوں نے جواب دیا ہے کہ میں شہر میں نہیں ہوں، واپس آکر بیان ریکارڈ کراؤں گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں کامیابیاں خواتین کی وجہ سے ہیں اوراگر یہ نہ ہوتیں تو میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم ہیں جب کہ کچھ عرصے سے دونوں کی منگنی اورشادی کی خبریں بھی سرگرم ہیں لیکن اداکاررنویر نے دپیکا کے ساتھ منگنی کی تردید سے متعلق صحافی کا سوال ہی فضول قرار دے دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ پانی پینے والے لوگ کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔