راجن پور میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
کارروائی کرد چوک کے قریب کی گئی جب کہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

کارروائی کرد چوک کے قریب کی گئی جب کہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

راجن پور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے قریب کارروائی کے دوران میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور میں کارروائی کے دوران داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور کے قریب کرد چوک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ سے حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گجرات سے شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ سی ڈی ٹی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ سے ہے، ملزمان دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضےسے ہینڈ گرنیڈ، آٹومیٹک رائیفلزاوردیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔