فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا، فضیلہ قاضی

این این آئی  اتوار 24 جولائی 2016
بچوں کی وجہ سے شوبز سے کنارا کشی اختیار کی ،بچے بڑے ہونے پرواپس آگئی ہوں۔ فوٹو: فائل

بچوں کی وجہ سے شوبز سے کنارا کشی اختیار کی ،بچے بڑے ہونے پرواپس آگئی ہوں۔ فوٹو: فائل

لاہور: نامور اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا، البتہ ندیم بیگ او ر وحید مراد میرے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ محمود اسلم نے اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ محمود اسلم کے علاوہ طلعت علی ،شکیل ، قوی خان اور خاص طو رپر معین اختر مرحوم سے بڑی رہنمائی ملی اور آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے سینئر اداکار ساتھیوں کا بھرپور تعاون اور رہنمائی شامل ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک وقت میں جب بچے چھوٹے تو شوبز سے عارضی کنارا کشی اختیار کر لی تھی اور اب وہ بڑے ہو گئے ہیں تو میں نے بھی شوبز میں واپسی کر لی ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔