حیدرآباد میں پولیس اہلکاربچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس اہلکار کو تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام : فوٹو : فائل

ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس اہلکار کو تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام : فوٹو : فائل

حیدرآباد: ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامی افراد نے مبینہ طور پر 10 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس اہلکار کو پکڑلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حیدرآباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامی افراد نے ایک پولیس اہلکار کو 10 سالہ بچے کو اغوا کرتے ہوئے پکڑلیا۔ مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر ریلوے پولیس کے حوالے کردیا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ اغوا کار خود پولیس کا اہلکار ہے۔  ملزم کی سرکاری اہلکار کے طورپر شناخت کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئی تاہم پولیس اہلکاروں نے عوام کو تھانے سے باہر نکال کر دروازے بند کردئے ۔

پولیس کے مطابق اغوا کے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا اندراج تھانے میں کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس اہلکار کو تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔