رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
فلم ‘نے بھارت میں پہلے روز48 کروڑ95 لاکھ اور دوسرے روز30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے 78 کروڑ 95 لاکھ  کا بزنس کیا  فوٹو:فائل

فلم ‘نے بھارت میں پہلے روز48 کروڑ95 لاکھ اور دوسرے روز30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے 78 کروڑ 95 لاکھ کا بزنس کیا فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور مقامی فلم نگری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑدیئے ہیں اور فلم نے پہلے ہی روز بھارت میں 48 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے جب کہ فلم نے پہلے روز کی کمائی میں سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ کے ٹکٹ  5 ہزارروپے میں فروخت ہونے لگے

فلم ’’کبالی‘‘نے بھارت میں  پہلے روز48 کروڑ95 لاکھ اور دوسرے روز30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے 78 کروڑ 95 لاکھ  کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم  دنیا بھر میں 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور اس طرح فلم نے مجموعی طور پر 2 دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے جس کے بعد مقامی فلم نگری میں  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کماکرنیا ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ فلم ’’سلطان‘‘ نے پہلے روز36 کروڑ سےزائد کا بزنس کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔