ایرانی تیل کی برآمدات ایک سال میں دگنی ہوگئیں

اے پی پی  پير 25 جولائی 2016
پابندیوں کے خاتمے سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، حکومتی ترجمان محمدباقرنوبخت فوٹو: فائل

پابندیوں کے خاتمے سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، حکومتی ترجمان محمدباقرنوبخت فوٹو: فائل

تہران:  حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں ایرانی تیل کی برآمدات کی سطح بڑھ کے دوگنا ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے ایرانی اثاثوں میں سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی واپسی اور اسی طرح ایرانی تیل کی برآمدات میں دوگنا اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ایران کے ترجمان نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کے لیے دنیا کے مختلف خطوں کے ملکوں بالخصوص یورپی ملکوں کے وفود کی لگاتار آمد کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔