اولڈ ٹریفورڈ پر فاسٹ بولر محمد عامر کو شائقین کے سخت جملوں کا سامنا

اسپورٹس ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
محمد عامر کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ فوٹو: فائل

محمد عامر کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ فوٹو: فائل

مانچسٹر:  انگلینڈ اور پاکستان کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز میں لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں ہونے والے پہلے میچ میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر عامر کو توقع کے برعکس شائقین کی جانب سے تنقیدی جملوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا لیکن اولڈ ٹریفورڈ پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کو انگلش مداحوں کی جانب سے سخت جملے سننے کو ملے ہیں۔

گذشتہ دن عامر نے جیسے ہی بولنگ شروع کی تو انگلش شائقین نے ’نو بال‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیے اور پھر اس کے بعد ’دھوکے باز‘ کے بھی نعرے لگائے گئے، تاہم ان تنقیدی جملوں کے باوجود محمد عامر کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو 5 برس سزا ملی تھی جسے پوری کرنے کے بعد وہ انگلینڈ میں اپنا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔