جرمنی کے شہر انسباخ میں دھماکا، 12 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
 دھماکے کے بعد میوزک فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

دھماکے کے بعد میوزک فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

برلن: جرمنی کے جنوبی شہر نیورم برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور اپنے ہی بم کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی جنوبی مشرقی ریاست بویریا کے شہر نیورم برگ میں میوزک فیسٹیول جاری تھا کہ ایک شامی پناہ گزین نے انسباخ کے قصبے میں ایک ریستوران کے سامنے بم سے دھماکا کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور اپنے ہی دھماکا خیز مواد کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ گورنر انسباح کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعد میوزک فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جرمنی کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ امتیازی سلوک کا نتیجہ نکلا

جرمن میڈیا کے مطابق دھماکا کرنے والے شامی پناہ گزین کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی جس کے باعث وہ پہلے دو مرتبہ خود کشی کی کوشش بھی کر چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر میونخ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جرمنی کے شہر میونخ میں ایک ایرانی نژاد جرمن شہری نے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو قتل کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔