امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 17 زخمی

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
فائرنگ کے بعد نائٹ کلب میں بگھدڑ مچ گئی، فوٹو:فائل

فائرنگ کے بعد نائٹ کلب میں بگھدڑ مچ گئی، فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی علاقے فورٹ میئرز کے  نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کلب کو گھیرے میں لے لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے 4 افراد کو قتل کر کے خود کشی کرلی

عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص نے کلب میں گھسنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔