بچوں کےاغوا کی بڑھتی وارداتوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
تحریک التوا  اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سےجمع کرائی گئی فوٹو: فائل

تحریک التوا اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سےجمع کرائی گئی فوٹو: فائل

 لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی جانب سے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2016 سے جون 2016 تک صوبے میں 652 بچے اغوا ہوئے، بچوں کے اغوا کے باعث صوبے بھر کےعوام میں تشویش پائی جاتی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکےسخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور سے ایک اور بچہ اغوا

واضح رہے کہ پنجاب میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے صرف لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 6 ماہ کے دوران 50 سے زائد بچوں کو اغوا کیا گیا  جب کہ چند کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔