بھارت میں ایک اور غیر ملکی سیاح خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
کار میں سوار 2 افراد نے اسرائیلی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

کار میں سوار 2 افراد نے اسرائیلی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور غیر ملکی خاتون سیاح کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس بار بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں اسرائیلی سیاح اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سیاح اپنے دوستوں سے ملنے کے لئے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے قصبے منالی سے کیلونگ جانا چاہتی تھیں کہ غلطی سے پرائیویٹ گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر بیٹھ گئی جس میں سوار  2 افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کے بعد غیرملکی خواتین سیاحوں کی آمد میں کمی

منالی بھارت  کا مشہور تفریحی مقام ہے جہاں مقامی سیاح کے ساتھ غیرملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں تاہم یہاں غیرملکی سیاحوں کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے  خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے غیرملکی خاتون کی عزت تار تار کردی

پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعہ کی اطلاع اسرائیلی سفارتخانے کو بھی دے دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نئی دلی میں ہوس کے پجاریوں نے ڈنمارک کی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

واضح رہے کہ بھارت میں غیرملکی سیاح خاتون سے زیادتی کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں جب کہ بھارت میں ہر 20 منٹ میں ایک خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے اوراس کے کئی شہر تو خواتین کے حوالے سے غیر محفوظ قراردیئے جاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔