- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بھارت کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلومیسی ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلومیسی ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں جب کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نہیں بھارت مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے، سرتاج عزیز
اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ میں افغان مہاجرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان میں طالبان کی کوئی پناہ گاہیں نہیں لیکن افغان مہاجرین کی شکل میں دہشت گرد پناہ حاصل کرتے ہیں لہٰذا افغان صدر پہلے اپنے مہاجرین واپس بلالیں اور پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کسی کوپاک بھارت مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ کسی افغان کو دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیں گے کیونکہ بارڈر منیجمنٹ کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول چارسدہ حملوں سے متعلق افغانستان اور بین الاقوامی برادری کو ثبوت فراہم کرتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات نہایت اہم ہیں جب کہ مشیر قومی سلامتی ایران دورے کے دوران بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سمیت اہم سرحدی امور پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری سطح کے مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مسئلہ کشمیر پر بیان دے کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی راہ میں نئی دیوار کھڑی کردی ہے۔ سشما سوراج نے پریس کانفرنس میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا جموں کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کا خواب قیامت تک پورا نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔