امریکا میں ڈیم پر ہوا کے دباؤ سے پانی اوپر کی جانب بہنا شروع ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
امریکا میں ہوور ڈیم پر آنے والی خاتون سیاح نے جب بوتل سے پانی نیچے بہایا تو وہ ہوا کے زور سے اوپرکی جانب اڑنے لگا۔ فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

امریکا میں ہوور ڈیم پر آنے والی خاتون سیاح نے جب بوتل سے پانی نیچے بہایا تو وہ ہوا کے زور سے اوپرکی جانب اڑنے لگا۔ فوٹو: بشکریہ انسٹا گرام

بولڈرسٹی، امریکہ:: نیواڈا کے علاقے میں واقع ہوور ڈیم کے پاس ایک خاتون سیاح نے ایک دلچسپ تجربہ کیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں شیئر کی جارہی ہے۔

اس ویڈیو میں ڈیم کی بلند ترین سطح پر موجود خاتون پانی کی بوتل سے پانی کو نیچے کی جانب بہانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پانی نیچے گرنے کی بجائے اوپر کی جانب اڑ کر بکھرنا شروع ہوجاتا ہے۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے دیکھا اور حیرت سےسراہا ہے جس میں ایک خاتون بوتل کا پانی نیچے گراتی ہیں تو وہ ڈیم سے ٹکرا کر آنے والی ہوا سے اوپر کی جانب بہنے لگتا ہے۔  خاتون کے مطابق ڈیم کے کنارے ہوا کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے پانی اوپر کی جانب اٹھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔