لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشکوک افراد زیر حراست، پولیس

ویب ڈیسک  منگل 26 جولائی 2016
تمام افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

تمام افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقوں علامہ اقبال ٹاون اور شاہ نور میں کچی آبادی سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک نظام کے ذریعے شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے اور شناختی کوائف نہ ہونے پر 21 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔