کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے، نثار کھوڑو

ویب ڈیسک  منگل 26 جولائی 2016
نیا وزریرداخلہ جو بھی امن و امان کی صورتحال ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے، وزیر تعلیم، فوٹو؛ فائل

نیا وزریرداخلہ جو بھی امن و امان کی صورتحال ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے، وزیر تعلیم، فوٹو؛ فائل

 کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ نثار كھوڑو کا کہنا ہے کہ پاركنگ پلازہ واقعہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت كو رینجرز كے اختیارات سے نہ جوڑا جائے کیونکہ رینجرز كے پاس جب اختیارات تھے تب بھی شہرمیں دہشت گردی كے بڑے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن كے والد كے انتقال پر ان سے تعزیت كے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ صدر پاركنگ پلازہ واقعہ كو رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے کیونکہ رینجرز كے پاس جب اختیارات تھے تب بھی كراچی میں دہشت گردی كے بڑے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نثارکھوڑو کو داخلہ یا خزانہ کا قلم دان دینے کی تجویز پر غور

نثار کھوڑو نے کہا کہ وزراتوں كی تبدیلی كے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول كریں گے تاہم نیا وزریرداخلہ جو بھی امن و امان کی صورتحال ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئں۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان كی رائے شماری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نثار كھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی كے تمام اراكین سندھ اسمبلی ملك میں آئیں گے جب کہ قائم علی شاہ پارٹی كے سینئر ہیں لہٰذا تمام فیصلے ان سے مشاورت سے كیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔