’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘ یادگارایونٹ تھا، سلیم، ذاکر

کلچرل رپورٹر  بدھ 27 جولائی 2016
ایکسپریس کا اہلیان کراچی کوہرسال تفریح فراہم کرنیکا سلسلہ قابل ستائش ہے ۔  فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

ایکسپریس کا اہلیان کراچی کوہرسال تفریح فراہم کرنیکا سلسلہ قابل ستائش ہے ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

 کراچی:  کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ہونے والے فیملی فیسٹیول میں شرکت کرکے جو لطف آیا اسے لفطوں میں بیان نہیں کرسکتے فیسٹیول میں شریک شرکاء نے جس والہانہ انداز میں ہمارا استقبال کیا اور جو پزیرائی اس پروگرام میں ملی وہ ہمارے لیے یاد گار بن گئی۔

یہ بات کراچی اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکاروں ذاکر مستانہ اور سلیم آفریدی نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے بہت کم ایسے پروگرام ہوتے ہیں جس میں اتنی اچھی آڈینس ملتی ہے،جہاں فنکار کو بھی پرفارم کرنے کا مزا آتا ہے۔

ایکسپریس نے کراچی میں ہر سال اہل کراچی کو فیسٹیول کی صورت میں بہترین تفریح فراہم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل ستائش ہے شہر کی موجودہ صورتحال میں اتنے بڑے ایونٹ کا ہونا کسی کارنامے سے کم نہیں، فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ ایکسپریس میڈیا گروپ سے ہمیشہ اسی طرح تعاون کرتے رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔