سوئٹزرلینڈ سے اطلاعات کے تبادلے پراتفاق، اکاؤنٹس رازنہیں رہیں گے، ڈار

آن لائن  بدھ 27 جولائی 2016
غیرت کے نام پر بل سمیت دوبل ہیں جن کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کیلیے مشترکہ اجلاس طلب کرینگے، ڈار:فوٹو: فائل

غیرت کے نام پر بل سمیت دوبل ہیں جن کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کیلیے مشترکہ اجلاس طلب کرینگے، ڈار:فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں چھپائی دولت تک پہنچ گئے ہیں، پاکستان اور سوئٹزر لینڈ میں اطلاعات کے تبادلے پراتفاق ہو گیا، اب سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس رازنہیں رہیں گے،پاکستان کی معیشت بہترہوگی جلدہی آئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دینگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی واقعہ قابل مذمت ہے، کراچی میں آپریشن سے جوامن آیا، اسے آگے بڑھنا چاہیے امیدہے کہ وزیراعلی رینجرز اختیارات کامعاملہ جلدحل کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی اوآرزکے معاملے پرامید ہیں، کوئی راستہ نکل آئیگا، کوشش کرینگے دوبارہ میٹنگ ہو جائے، حکومت نیک نیتی کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر بل سمیت دوبل ہیں جن کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کیلیے مشترکہ اجلاس طلب کرینگے، انھوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ کا انتخاب بہت اچھا ہے وہ صوبے کیلیے لڑتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔