پاک چین7معاہدوں؛ 17مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

خصوصی رپورٹ  بدھ 27 جولائی 2016
نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، شہباز، پاکستان کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے، چینی نائب وزیرخارجہ فوٹو: فائل

نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، شہباز، پاکستان کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے، چینی نائب وزیرخارجہ فوٹو: فائل

 لاہور: چین اور پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کے مابین 7 معاہدوںاورمفاہمت کی17 یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

ان معاہدوں کا تعلق ٹیکسٹائل انڈسٹریز، انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام، مختلف فنون میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت، تجارتی میلوں و نمائشوں کے فروغ، انرجی، انفراسٹرکچراور واٹر ٹریٹمنٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے صدارتی تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے ان معاہدوں پر عملدرآمد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ یاسوئی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔