سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین مشتاق کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
ثقلین پیشے کے اعتبار سے اب کوچ اور بدستور پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں، اظہر محمود۔ فوٹو: فائل

ثقلین پیشے کے اعتبار سے اب کوچ اور بدستور پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں، اظہر محمود۔ فوٹو: فائل

لندن:  سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین مشتاق کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔

سابق کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کی کوچنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پربعض لوگوں کی جانب سے ’غدار‘ قرار دیا جارہا ہے، شاہد آفریدی نے لوگوں سے کہا کہ وہ ثقلین مشتاق کا احترام کریں کیونکہ انھوں نے بطور کوچ اپنا کام کیا، ان کو غدار قرار دینا درست نہیں۔

سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے ہاری، اس کے ذمہ دار ثقلین نہیں ہیں۔ اظہر محمود نے ٹویٹر پر کہا کہ ثقلین پیشے کے اعتبار سے اب کوچ اور بدستور پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔