کپڑے اتار کر گراؤنڈ میں گھسنے والے آسٹریلوی شائق کو جیل کی سزا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
ہرہنا گراؤنڈ میں گھسنے پر آسٹریلوی شائق کو 3 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتے کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔فوٹو: فائل

ہرہنا گراؤنڈ میں گھسنے پر آسٹریلوی شائق کو 3 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتے کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔فوٹو: فائل

پالے کیلی:  سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک آسٹریلوی شائق کپڑے اتار کر گراؤنڈ میں گھس گیا۔

یہ واقعہ پہلے روز اس وقت پیش آیا جب بارش سے میچ رکا ہوا اورفیلڈ پر کورز موجود تھے، الیکس جیمز نامی شائق نے جب گراؤنڈ سے پہلے لگی جالی پھلانگی تو کپڑے پہنے ہوئے تھے مگر پھر برہنا ہوکر بھاگنا شروع کردیا، بڑی مشکل سے انھیں قابو کیا گیا، بعد ازاں اس حرکت پر انھیں 3 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔