مکہ مکرمہ کی ایک صدی سے بھی پرانی نایاب تصاویر

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
یہ تصاویر 1303 ہجری یعنی 1885 عیسوی میں لی گئی تھیں۔ فوٹو: بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

یہ تصاویر 1303 ہجری یعنی 1885 عیسوی میں لی گئی تھیں۔ فوٹو: بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مسجد حرام کی ایک صدی سے بھی پرانی یادگار تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ عبدالعزیزز مرکز کی جانب سے خانہ کعبہ اور مسجد حرام کی 130 سال پرانی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں کعبۃ اللہ اور مسجد الحرام کے اندرونی مناظر کا نظارہ دکھایاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر 1303 ہجری یعنی 1885 عیسوی میں لی گئی تھیں جن میں مسجد الحرام کا منبر، صحن، طواف کی عمارت کا اندرونی منظر اور خانہ کعبہ کو قریب سے دکھائے گئے ہیں۔

ان تصاویر میں خانہ کعبہ کے قرب و جوار کی عمارتوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو زیادہ بلند نہیں حتیٰ کہ مسجد الحرام کے مینار بھی زیادہ اونچے نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔