ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے ہاں بیٹی کی ولادت

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
گیتا بسرا نے لندن کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ فوٹو؛ فائل

گیتا بسرا نے لندن کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ فوٹو؛ فائل

لندن: بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس پر پورا خاندان خوشی سے نہال ہے جب کہ اداکارہ گیتا بسرا نے لندن کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا جس کی تصدیق ان کی والدہ نے کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی شادی 

دوسری جانب ڈاکڑز نے بھی اداکارہ گیتا بسرا اور بیٹی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم اداکارہ کو آئندہ 2 سے 3 روز میں اسپتال سے گھر منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

واضح رہے کہ ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا طویل عرصہ معاشقے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔