دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2016
فوٹو: جہانگیر

فوٹو: جہانگیر

انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو ڈیتھ زون میں پہنچا دیا گیا ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جارہی ہے اور دہشت گردوں، جرائم پیشہ و بد عنوان عناصر کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پر عزم ہیں جب کہ سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا قومی عزم ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مقامی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ڈیفنس میں ان کے 4 بنگلے ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی سیکیورٹی فورس کے درمیان 3 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے جس میں دونوں جانب سے سیز فائر کی پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستانی اداکار فواد خان کے بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘ میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھانے کی خبریں سرگرم تھیں جو محض افواہ ہی قرار پائیں۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جرمنی کے سائنسدانوں نے انسانی ناک میں دنیا کی مؤثر ترین اینٹی بایوٹک بنانے والے جراثیم دریافت کر لیے ہیں اور یہ اینٹی بایوٹک سب سے سخت جان جرثوموں کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہونے کی امید ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ثقلین مشتاق نے چنددن کی کوچنگ میں ہی انگلینڈکا دل جیت لیا، کوچ ٹریور بیلس آف اسپنرکی خدمات پاکستان کے خلاف باقی 2 ٹیسٹ میچز کیلیے بھی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، انھوں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں سابق پاکستانی آف اسپنرکا ساتھ میسر آیا، معین علی اور عادل رشید دونوں ہی ان سے کافی خوش ہیں۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔