کراچی کے سول اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ خود کشی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
لاش کے قریب سے انجیکشن بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ تمام شواہد پولیس کےحوالےکردیے ہیں، اے ایم ایس ڈاکٹرقادرپٹیل فوٹو:فائل

لاش کے قریب سے انجیکشن بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ تمام شواہد پولیس کےحوالےکردیے ہیں، اے ایم ایس ڈاکٹرقادرپٹیل فوٹو:فائل

 کراچی: سول اسپتال میں ڈاکٹرانیل کمارکی لاش ان کے کمرے سے بر آمد کی گئی جب کہ لاش کے قریب سے متعدد انجکشن بھی ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ڈاکٹرانیل کمارکے کمرے سے ان کی لاش بر آمد کی گئی جب کہ لاش کے قریب سے انجیکشن بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ اے ایم ایس ڈاکٹر قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انیل کمار میڈیکل آئی سی یو میں کام کرتے تھے اور سول اسپتال میں ہاؤس آفیسرتھے جب کہ کمرے سے ملنے والے تمام شواہد پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں ڈاکٹرنے گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی

ایس پی سٹی شہلا قریشی کا کہنا ہے کہ پراسرار ہلاکت کا معاملہ ابتدائی طورپرخود کشی کا لگتا ہے، کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا، صبح ساڑھے 8 بجےسوئپرنے دروازہ کھٹکھٹا یا تودروازہ نہیں کھولا گیا، اسپتال کے عملے کی مدد سے ڈاکٹر انیل کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرانیل انجکشن روزانہ کی بنیاد پراستعمال کرتے تھے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔