پاکستان امریکا سے 55 انجن خریدے گا، وفاقی وزیر ریلوے

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
 پہلے سے موجود 27 انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی رسالپور فیکٹری میں جاری ہے، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

پہلے سے موجود 27 انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی رسالپور فیکٹری میں جاری ہے، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے 55 انجن خریدے گا جو آئندہ سال تک مل جائیں گے جب کہ چین کے خریدے گئے انجنوں کی بحالی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ میں وققہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کے ساتھ 55 انجنوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاچکا ہے اور 7 کھرب 13 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مالیت سے 55 انجن آئندہ سال پاکستان پہنچ جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چین سے خریدے گئے پاکستان ریلوے کے 10 انجن خراب

وفاقی وزیرریلوے نے ایوان کو بتایا کہ پہلے سے موجود 27 انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی رسالپور فیکٹری میں جاری ہے جبکہ 15 انجن آپریشن کے لئے نکال لئے گئے ہیں اور 12 کی مرمت کی جارہی ہے تاہم چین کی ایک کمپنی سے خریدے گئے 60 انجنوں کی بحالی کے سلسلے میں بھی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔