دس بڑی خبروں پرایک نظر

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
ذوالفقارعلی کے کیس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر کی تصدیق:فوٹو:فائل

ذوالفقارعلی کے کیس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر کی تصدیق:فوٹو:فائل

انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں پھنسائے جانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا جب کہ حکومت نے کیس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کی موت کا معاملہ مشکوک ہوگیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون کی گردن پر نشان تھے اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے 55 انجن خریدے گا جو آئندہ سال تک مل جائیں گے جب کہ چین کے خریدے گئے انجنوں کی بحالی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 سول اسپتال میں ڈاکٹرانیل کمارکی لاش ان کے کمرے سے بر آمد کی گئی جب کہ لاش کے قریب سے متعدد انجکشن بھی ملے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گلگت بلتستان حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی نگرانی میں 4 سال بعد شندور فیسٹیول کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سید مراد علی شاہ 1937 میں سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ کے 32 ویں اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد سندھ کے 27 ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے جب کہ وہ جمعہ کواپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

شام کے شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے دھڑے کا نام جبہت فتح الشام رکھ دیا ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی امریکا کو کمزور ملک کہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو مختلف وجوہات کے باعث ریلیز میں تاخیر ہونے  والی انہی کی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نسلی تعصب کا مسلسل سامنا کرنے والوں کی جسمانی اور دماغی صحت دونوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔