فٹنس کے حوالے سے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا، شا ہ رخ خان

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
فلم "اوم شانتی اوم" میں  6 پیک ایبس بنائے تو عامر خان نے فلم "گجنی" کے لیے 8 پیک ایبس بنائے،شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

فلم "اوم شانتی اوم" میں  6 پیک ایبس بنائے تو عامر خان نے فلم "گجنی" کے لیے 8 پیک ایبس بنائے،شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کے حوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جیسے ہوہی نہیں سکتے ہیں کیونکہ وہ جسمانی صحت کے لیے بے انتہا محنت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان جو اپنی فلموں کے کردارمیں خود کو ڈھال لینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنا وزن کم اورزیادہ کیا تو اس پر شاہ رخ خان بھی ان کی تعریف کئے بنا رہ سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عامر خان نے فلم ’’ دنگل ‘‘ کے لیے 15 کلو سے زائد وزن بڑھالیا

یہ خبر بھی پڑھیں: عامر خان نے فلم کے لیے 22 کلو وزن کم کرلیا

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عامرخان اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کے لئے وہ انتہائی سخت محنت کرتے ہیں اورمیں فٹنس کے حوالے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔  ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل جب میں نے عامرکو دیکھا تھا تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اوراب وہ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاچکے ہیں جب کہ ان  صحت بھی بہت اچھی ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میں، سلمان اورعامرایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں، شاہ رخ خان

شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم پر فلم “اوم شانتی اوم” کے دوران محنت کی  اوراس دوران  6 پیک ایبس بنائے  جب کہ اسی دوران عامر خان نے اپنی فلم “گجنی” کے لیے 8 پیک ایبس بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔