وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت نے آئندہ 22 ماہ کیلیے پلان تشکیل دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت نے آئندہ 22 ماہ کیلیے پلان تشکیل دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

مری: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مری میں اہم اجلاس ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت نے آئندہ 22 ماہ کے لیے پلان بھی تشکیل دیا۔

نمائندہ ایکسپریس نے بتایا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے تک کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے 22 ماہ کے ایجنڈے میں وزیراعظم نوازشریف ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر ایسے منصوبوں کو بھی چیک کریں گے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم موٹرویز، نئے اسپتال اور صحت کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔