دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

 جمعـء 29 جولائی 2016
فوٹو : جہانگیر

فوٹو : جہانگیر

 الیكشن كمیشن نے وزیراعظم كی نااہلی كی درخواستوں كو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں كو نوٹس جاری کردیئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

نو منتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ اب صوبے میں طرز حکمرانی سمیت ہر شعبے میں تبدیلی نظر آئے گی اور میری ترجیحات میں صرف اور صرف عوامی خدمت شامل ہوگی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

عراق میں انتہا پسند تنظیم داعش سے لڑائی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد خضرخان نے اپنی تقریر میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلیتوں سے متعلق بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی عوام سے ہیلری کلنٹن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گلگت بلتستان حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی نگرانی میں 4 سال بعد شندور فیسٹیول کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے شراپ کے نشے میں دھت ہوکر  پارٹی میں غل غپاڑہ اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پارٹی میں شریک فلمی شخصیات بھی حیران ہوگئیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے لیے سوالنامہ بھجوا دیا جس کا مفتی عبدالقوی نے کل تک جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 اگر آپ سارا دن دفتر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو آپ کو موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی جان لیوا بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ اپنے معمولات میں روزانہ صرف ایک گھنٹے تک تیز قدموں سے پیدل چلنے کی عادت بھی شامل کرلیں تو ان تمام خطرات سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 سینیٹ میں سائبر کرائمز بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جس کے تحت اب نفرت انگیز تقریر سمیت فرقہ واریت پھیلانے اور مذہبی منافرت پر 7 سال سزا ہوگی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی نے وزارت پیٹرلیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔