اردن کا ایسا ہائی اسکول جہاں طالب علم پڑھنا اورلکھنا ہی نہیں جانتے

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2016
نجی اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا فائنل رزلٹ انتہائی خراب تھا، اردن وزارت تعلیم۔ فوٹو : فائل

نجی اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا فائنل رزلٹ انتہائی خراب تھا، اردن وزارت تعلیم۔ فوٹو : فائل

عمان: اردن میں نجی ہائی اسکول کے طالب علم پڑھنے اور لکھنے سے ہی قاصر تھے جس کے بنا پر اسکول کو ایک سال کے لیے بند کردیا گیا۔

کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی اہمیت و افادیت ہمیشہ سے رہی ہے کیونکہ اس کے مستقبل کا دارومدار صرف اور صرف تعلیم پر ہے اسی لیے تعلیم کا معیار ہرصورت بہترین ہونا چاہیے لیکن اردن میں ایک ایسا ہائی اسکول  بھی ہے جہاں کے طالب علم پڑھنا اور لکھنا ہی نہیں جانتے۔ 

اردن میں ایک نجی ہائی اسکول کو ایک سال کے لیے اس لیے بند کردیا گیا کیونکہ اس اسکول کے طالب علم پڑھنے اور لکھنے سے ہی قاصر تھے۔ اردن وزارت تعلیم کے مطابق نجی اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے فائنل امتحان کے رزلٹ میں تمام مضامین میں انتہائی کم نمبر تھے اور طالب علم امتحانات میں بھی بیٹھنے کے بھی قابل نہیں تھے اس لیے کمیٹی نے اسکول کو ایک سال کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔