سینیٹ میں بلب پھٹنے سے دھماکا ایوان میں سکتہ طاری

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 30 جولائی 2016
اراکین کو بتایا گیا کہ بلب پھٹا ہے تو پھر سب کے چہرے پر سکون ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

اراکین کو بتایا گیا کہ بلب پھٹا ہے تو پھر سب کے چہرے پر سکون ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد:  سینیٹ اجلاس کے دوران اچانک انرجی سیور بلب پھٹنے کی آواز سے ایوان میں سکتہ طاری ہو گیا اور ایوان کی کارروائی معطل ہو گئی۔

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس کی کارروائی جاری تھی کہ اچانک ایک بلب دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے ایک لمحے کیلیے ایوان میں سکتہ طاری ہو گیا اور سب کی نظریں متلاشی تھیں کہ یہ آواز کہاں سے آئی جس کے بعد چند ارکان نے توجہ دلائی کہ یہ آواز بلب پھٹنے کی ہے تو دیگر ارکان کے چہرے پرسکون ہوئے اور معمول کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔