افغانستان میں 6 سالہ بچی سے شادی کرنے والا 60 سالہ شخص گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2016
گرفتار ہونے والے مولوی محمد کریم نامی شخص کا پیشہ بچوں کو دینی تعلیمات دینا ہے۔ پولیس۔ فوٹو۔ فائل

گرفتار ہونے والے مولوی محمد کریم نامی شخص کا پیشہ بچوں کو دینی تعلیمات دینا ہے۔ پولیس۔ فوٹو۔ فائل

کابل: افغان صوبے غور میں پولیس نے 6 سالہ بچی سے شادی کے جرم میں 60 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں پولیس نے صوبہ غور سے 60 سالہ مولوی محمد کریم نامی شخص کو 6 سالہ بچی سے شادی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کا پیشہ بچوں کو دینی تعلیمات دینا ہے اور اس نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو اس کے گھروالوں نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چھوڑ رکھا تھا۔

لڑکی کے گھروالوں نے ملزم کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو افغان صوبے ہرات سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کو فی الحال خواتین کے دیکھ بھال کے مرکز میں رکھا گیا ہے اور اس کے گھر والوں کے آتے ہی اسے ان کے حوالے کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔