سونے کی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 52600 پر پہنچ گئی

بزنس رپورٹر  اتوار 31 جولائی 2016
فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے608.57 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے608.57 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے1352 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر رواں سال کی بلند ترین سطح 52ہزار 600 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45ہزار 85 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے710 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے608.57 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔