پاکستان کے جشن آزادی پر ٹوئٹر بھی پیش پیش

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اگست 2016
ایموجی جاری کرنے پر ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سرہا  رہے ہیں۔

ایموجی جاری کرنے پر ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سرہا رہے ہیں۔

 جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی پیش پیش ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے جشن پرایک ایموجی جاری کیا ہے۔

پاکستانیوں کی اپنے ملک سے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک ایموجی یعنی علامتی نشان جاری کیا ہے جو ٹوئٹر پر پاکستان، پاکستان زندہ باد، پی کے انڈی پینڈینس ڈے ، اگست 14 اور آزادی مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔

ایموجی میں سبز ہلال، ستارہ اور مینار پاکستان بنا ہوا ہے جو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے جب کہ ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سرہا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔