شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی بچے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2016
بچہ اس قدر خوف کا شکار ہے کہ اسے اپنے زخموں کا بھی کچھ نہیں پتہ، فوٹو: سوشل میڈیا

بچہ اس قدر خوف کا شکار ہے کہ اسے اپنے زخموں کا بھی کچھ نہیں پتہ، فوٹو: سوشل میڈیا

دمشق: شام میں جاری خانہ جنگی اوراس دوران غیرملکی طیاروں کی بمباری نے ملک کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جب کہ بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ کمسن بچے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شام کے شہر حلب میں روسی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد بچے زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں  ایک 5 سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ ایمبولینس میں بیٹھا ہے جو مٹی اور خون میں لت پت ہے اور اس قدر خوف کا شکار ہے کہ اسے اپنے زخموں کا بھی کچھ نہیں پتہ۔ اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے بال سہلاتا اور ایک ہی سوال کرتا ہے کہ اسے نشانہ کیوں بنایا گیا۔

زخمی بچے کی شناخت اومران کے نام سے ہوئی ہے  لیکن بچے کے والدین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بمباری کے نتیجے میں اومران کے والدین دنیا سے چل بسے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔