اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار رشوت لینے پر برطرف

ویب ڈیسک  اتوار 21 اگست 2016
منور اور نوید کا تعلق پولیس کے ایگل اسکواڈ سے تھا فوٹو: فائل

منور اور نوید کا تعلق پولیس کے ایگل اسکواڈ سے تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تھانہ آئی 9 میں تعینات ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو رشوت لینے پربرطرف کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی 9 پولیس اسٹیشن میں تعینات ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکاروں منوراورنوید پردوران ڈیوٹی ایک ٹرک ڈرائیورسے رشوت لینے کا الزام تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پرایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے دونوں اہلکاروں کی برطرفی کے احکامات جاری کئے، جس کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے میں کرپٹ عناصرکی کوئی جگہ نہیں، بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔