بھارت کا عجیب اور حیرت انگیز شہری جو 40 چاقوکھا گیا

ویب ڈیسک  منگل 23 اگست 2016
جب مریض کا ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو معدے میں ٹھوس چیزوں کا ایک گولہ نظر آیا،اسپتال انتظامیہ، فوٹو؛ ڈیلی ٹلیلی گراف

جب مریض کا ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو معدے میں ٹھوس چیزوں کا ایک گولہ نظر آیا،اسپتال انتظامیہ، فوٹو؛ ڈیلی ٹلیلی گراف

نئی دہلی:  

بھارت میں ایک شخص کے پیٹ سے 40 چاقو نکالے گئے اور اس عمل سے خود سرجن بھی حیران ہیں۔

مریض کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں ایک 2 نہیں بلکہ 40 چھوٹے چاقو ہیں جو اس نے  ’’کٹلری کھانے‘‘ کی شدید ترین خواہش کے بعد اپنے پیٹ میں نگلے تھے۔

ڈاکٹروں نے 42 سالہ شخص کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی بھارتی ریاست گورداسپور میں اس شخص نے پیٹ کے شدید درد اور کمزوری کی شکایت کی تھی اور ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ گزشتہ 2 ماہ میں اس نے درجنوں چاقو پیٹ میں نگل لیے تھے اور اس کی وجہ اس شخص نے یہ بتائی کہ اسے چھریاں اور چمچے کھانے کا جنون تھا۔

اسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کے 20 سالہ کیریئر کا یہ سب سے عجیب واقعہ ہے۔ ان کے مطابق جب مریض کا ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو معدے میں ٹھوس چیزوں کا ایک گولہ نظر آیا جیسا کہ کینسر کی صورت میں بنتا ہے۔ لیکن مریض نے اعتراف کیا کہ وہ چاقو کھانے کی عادت سے مجبور ہے اور گزشتہ 2 ماہ سے چاقو پیٹ میں اتار رہا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جب ہمیں مریض کی زبانی اس بات کا علم ہوا تو اس کا  5 گھنٹے تک طویل آپریشن کیا گیا جس کے بعد اس کے پیٹ سے 40 چاقو برآمد ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔