ویسٹ انڈیز اور بھارت کا ٹیسٹ ڈرا، تاریخ کا تیسرا مختصر ترین میچ ثابت ہوا

اے ایف پی  منگل 23 اگست 2016
 بارش سے گرائونڈ گیلا ہونے پر پانچویں اور اختتامی دن بھی کھیل ممکن نہیں ہوسکا. فوٹو: فائل

بارش سے گرائونڈ گیلا ہونے پر پانچویں اور اختتامی دن بھی کھیل ممکن نہیں ہوسکا. فوٹو: فائل

پورٹ آف اسپین:  ویسٹ انڈیزاور بھارت کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، بارش سے گرائونڈ گیلا ہونے پر پانچویں اور اختتامی دن بھی کھیل ممکن نہیں ہوسکا، میچ کے ابتدائی دن 22 اوورز کے ممکنہ کھیل میں ویسٹ انڈیز نے لنچ سے قبل تک 2 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے۔

اسکے بعد باقی وقت پلیئرز اور آفیشلز صورتحال بہتر ہونے کا ہی انتظار کرتے رہے، بھارت سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا تاہم نمبرون ٹیسٹ رینکنگ بچانے کے لیے اسے3-0 سے کامیابی درکار تھی، دو میچز ڈرا ہوئے، یہ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں تیسرا مختصر ترین ٹیسٹ بھی شمارہوا، اس سے قبل دونوں مختصر ٹیسٹ میچز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔