پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

ذوالفقار بیگ  بدھ 24 اگست 2016
فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں، ذرائع۔  فوٹو: فائل

فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی حکومت کے منفی رویے کے پیش نظر ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر محدود عرصے کیلیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر حکومت نے ہر سطح پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کی جانے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائدکرنے کیلیے حکمت عملی طے کر لی ہے، فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔