کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
ہلکی بارش کے بعد شہرقائد میں گرمی کی شدت میں کمی واقعی ہوئی، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

ہلکی بارش کے بعد شہرقائد میں گرمی کی شدت میں کمی واقعی ہوئی، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے موسم ابرآلود ہے تاہم بدھ کی سہہ پہرمختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندری گرروڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، ملیر اور گڈاپ شامل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بہت کمزوراورمقامی طور پرہی بنا ہے تاہم اس سسٹم سے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں رواں برس گزشتہ 3 برسوں کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔