کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں ایک طالبعلم ہلاک، 14 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
حملہ آوروں نے یونی ورسٹی میں داخل ہونے کے بعد بم دھماکے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی

حملہ آوروں نے یونی ورسٹی میں داخل ہونے کے بعد بم دھماکے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونی ورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک طالب علم ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم کو ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یونی ورسٹی میں مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جب کہ حملہ آوروں نے یونی ورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث یونی ورسٹی میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی طالب علموں سمیت دیگر اساتذہ بھی پھنس گئے ہیں جب کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو فوج کے حوالے کر کے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔