لاہور کے علاقے شادباغ میں گھر کے باہر فائرنگ سے نوجوان قتل

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کیا جن کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دیدی ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کیا جن کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دیدی ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

 لاہور: شادباغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کے باہر موجود نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں شاہین پارک كا رہائشی بلال گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کی  آواز سن كر اہل خانہ باہر آئے تو ملزمان موقع سے فرار ہوچكے تھے۔

پولیس کے مطابق بلال كو اس كے دوست نے گھر كی دہلیز پر فائرنگ كركے قتل كیا جس كے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق نے مطابق ملزمان كی گرفتاری كے لیےخصوصی پولیس ٹیمیں تشكیل دیدی گئی ہیں جلد ہی ملزمان كو گرفتار كرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔