گلوکار امانت علی کے گیت ’’پردیسیہ‘‘ کی میوزک ویڈیو ’’باما‘‘ کیلیے نامزد

نمرہ ملک  بدھ 24 اگست 2016
رواں سال باما ایوارڈز کا انعقاد ستمبر میں دبئی میں کیا جارہا ہے۔

رواں سال باما ایوارڈز کا انعقاد ستمبر میں دبئی میں کیا جارہا ہے۔

 کراچی: گلوکار امانت علی کے گیت ”پردیسیہ“ کی میوزک ویڈیو بگ ایپل میوزک ایوارڈ (باما) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بگ ایپل میوزک ایوارڈ سالانہ ایوارڈ تقریب ہے جو وسطی ایشیا، کاکیشیا اور مشرق وسطیٰ کے گلوکار و موسیقار کے گیتوں کو عالمی سطح پر اعزاز دیتا ہے اور اس کا بنیادی مقصد ان خطوں میں موسیقی کی ثقافتی جہت کو فروغ دینا اوراس سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

امانت علی 2007 میں بھارت موسیقی مقابلہ ”سا رے گاماپا “ کے ذریعہ نمایاں طور پر موسیقی کے میدان میں نظر آئے جب کہ اس سے قبل بھی وہ موسیقی سے وابستہ تھے۔ امانت نے اب تک مختلف چینلز پر نشر ہونے والے ڈراموں کے مرکزی گیت بھی گائے ہیں جن میں ہر لمحہ زندگی، دلفریب، لاڈوں میں پلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امانت لیجینڈری پاکستانی گلوکار و موسیقار میڈم نورجہاں، استاد ماسٹر عبداﷲ جی اور استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور و معروف گیتوں کو گا کر ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رواں سال باما ایوارڈز کا انعقاد ستمبر میں دبئی میں کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امانت علی کے نئے میوزک سنگل ”تیرا ذکر“ کی ریلیز کی تیاریاں کی جارہی ہیں ان کی آواز ہدایت کار جاوید بشیر کی نئے آنے والی رومانس اور مزاح سے بھرپور فلم”تیری میری لو اسٹوری“ میں بھی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔