روسی ٹینس اسٹار ویرا زوناریوا نے شادی رچا لی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
 نہ صرف شادی کر چکی ہوں بلکہ ماں بھی بننے والی ہوں، سابق ورلڈ نمبر دو ویراز۔ فوٹو: انسٹا گرام

نہ صرف شادی کر چکی ہوں بلکہ ماں بھی بننے والی ہوں، سابق ورلڈ نمبر دو ویراز۔ فوٹو: انسٹا گرام

نیویارک:  سابق ورلڈ نمبر دو روسی ٹینس ویرا زوناریوا نے شادی کر لی.

ویرا زوناریوار نے انسٹا گرام پر اپنے شائقین کو اطلاع دی کہ وہ کچھ عرصے سے انجریز کی وجہ ہسے اپنے مداحوں اور کھیل سے دور تھیں لیکن اسپورٹس کے علاوہ بھی زندگی ہوتی ہے اور یہ سال میرے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے کیونکہ میں نے نہ صرف شادی کر لی ہے بلکہ ماں بھی بن چکی ہوں۔

روسی ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ٹینس بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہے اور کھیل کی طرف واپس آ رہی ہوں لیکن اس بار وہ کورٹ میں نہیں بلکہ مائیک کے پیچھے ہوں گی اور وہ یو ایس اوپن کے دوران یورو اسپورٹس کے لئے کمنٹری کروں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔