مسعود خان نے آزاد کشمیرکے 23 ویں صدرکی حیثیت سےحلف اٹھالیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
مسعود خان آزاد کشمیر کے 23 ویں صدرہیں، فوٹو: فائل

مسعود خان آزاد کشمیر کے 23 ویں صدرہیں، فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرآباد میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے مسعود خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے وقت وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر، کابینہ میں شامل وزرا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مسعود خان آزاد کشمیرکے 23 ویں صدرہیں، ان کا تعلق آزاد کشمیر کے بانی صدرسردارمحمد ابراہیم خان کے خاندان اورضلع پونچھ کے شہرراولاکوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ متے خان سے ہے۔

وزارت خارجہ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعودخان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے کے ساتھ ساتھ چین میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔