سلمان خان کی بہن ارپتا کی ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
ارپتا کو واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ گھر واپس آئیں فوٹو:فائل

ارپتا کو واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ گھر واپس آئیں فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈھائی لاکھ نقدی ، زیورات اور فیشن ملبوسات چوری کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان شوہر کے ساتھ سیرو سیاحت کی غرض سے کچھ روز کے لیے ممبئی سے باہر گئی تھیں کہ ان کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے نقد کے علاوہ قیمتی زیورات اور ملبوسات لے اڑی۔

ارپتا کو گھر میں ہونے والی اس واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ چھٹیاں گزارنے کے بعد گھر واپس آئیں، انہوں نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملازمہ کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک ملازمہ کو حراست میں نہیں لیا جاسکا۔

واضح رہے کہ ارپتا خان سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں، انہیں دبنگ خان کے والد نے سڑک پر بے آسرا دیکھ کر گود لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔