بوبی دیول کی کنسرٹ میں خراب پرفارمنس پرلوگوں نے ہنگامہ شروع کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
کنسرٹ میں خراب پرفارمنس پر لوگوں کی ہنگامہ آرائی پر بوبی دیول کو کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر جانا پڑگیا. فوٹو : فائل

کنسرٹ میں خراب پرفارمنس پر لوگوں کی ہنگامہ آرائی پر بوبی دیول کو کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر جانا پڑگیا. فوٹو : فائل

نئی دلی: بالی ووڈ میں فلموں کی ناکامی کے بعد ڈی جے بننے والے اداکار بوبی دیول کی پرفارمنس نے کنسرٹ میں شریک افراد  کو پیسے واپس مانگنے پر مجبور کردیا۔

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’برسات‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے فلمی کیرئیر میں بوبی دیول نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’سولجر‘‘،’’بادل‘‘،’’بچھو‘‘ اور ’’یملہ پگلہ دیوانہ‘‘ شامل ہیں تاہم بوبی دیول دیگراداکاروں کی موجودگی میں فلم نگری میں جگہ نہیں بنا پائے جس پر ہدایتکاروں نے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا لیکن گزشتہ دنوں اداکار نے ڈی جے بننے کا اعلان کرتے ہوئے دہلی میں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلموں میں مسلسل ناکامی پر بوبی دیول ڈی جے بن گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بوبی دیول کے دہلی میں ہونے والے پہلے کنسرٹ کے ٹکٹ مہنگے داموں فروخت کیے گئے  لیکن کنسرٹ میں ڈی جے بوبی دیول کی پرفارمنس نے مداحوں کو بور کردیا جس پر دوران کنسرٹ ہی ہنگامہ شروع ہوگیا اور وہاں موجود لوگوں نے انتظامیہ سے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اداکار کو فوری طور پر کنسرٹ کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔