ضلع غربی میں چیئرمین نشست پر متحدہ کی جیت شکست میں بدل گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
دوبارہ گنتی پر متحدہ کے اظہار الدین کے 36 میں سے 24 ووٹ نشان زدہ پائے گئے، الیکشن کمیشن، فوٹو؛ فائل

دوبارہ گنتی پر متحدہ کے اظہار الدین کے 36 میں سے 24 ووٹ نشان زدہ پائے گئے، الیکشن کمیشن، فوٹو؛ فائل

 کراچی: ضلع غربی میں چیئرمین کی نشست پر دوبارہ گنتی کے بعد ایم كیوایم كی فتح شكست میں بدل گئی اور مسلم لیگ (ن) كے آصف خان كو 31 ووٹوں كے ساتھ کامیاب قرار دے دیا گیا۔

نمائندہ ایکسپریس كے مطابق مسلم لیگ(ن) كے امیدوار آصف خان كی درخواست پر الیكشن كمیشن كی جانب سے ضلع غربی كی چیئرمین نشست پر كاسٹ ہونے والے ووٹوں كی دوبارہ تصدیق كی گئی جس پر ایم كیوایم كے امیدوار اظہار الدین كے 36 ووٹوں میں سے 24 ووٹ نشان زدہ پائے گئے جس کے بعد الیكشن كمیشن نے ایم كیوایم كے اظہار الدین كی كامیابی كو كالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) كے آصف خان كو ضلع غربی كی چیئرمین نشست پر كامیاب قرار دے دیا۔

الیكشن كمیشن كے مطابق چیئرمین کی نشست پر ووٹوں كی دوبارہ تصدیق كیے جانے كے بعد مسلم لیگ (ن) كے آصف خان نے31 اور ایم كیوایم كے اظہار الدین نے ایک ووٹ حاصل کیا اور اس بنا پر آصف خان کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وائس چیئرمین کی نشست پر تحریك انصاف كے عزیزاللہ آفریدی كی كامیابی بدستور قائم ہے جنہوں نے 44 ووٹ حاصل كیے ہیں۔

واضح رہے كہ غیرسركاری و غیر حتمی نتائج كے مطابق بدھ كو ایم كیوایم كے اظہار الدین كو ضلع غربی كی چیئرمین نشست پر كامیاب قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔