قانون کے تحت میئر کو اختیارات دیں گے، مراد علی شاہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 26 اگست 2016
عوام اور سیکیورٹی اداروں نے خوف کو توڑ دیا ہے، مراد علی شاہ : فوٹو: فائل

عوام اور سیکیورٹی اداروں نے خوف کو توڑ دیا ہے، مراد علی شاہ : فوٹو: فائل

 کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کے تحت میئر کے جو بھی اختیارات ہوںگے انہیں دیںگے جب کہ کراچی میں دہشت گردی اور جرائم کی روکتھام کے لیے 2 ہزار مقامات پر 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کی صبح مقامی ہوٹل میں ایک میڈیا گروپ کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی کو خصوصی پیکیج کے طور پر 10 ارب روپے دیے گئے ہیں اورکراچی کیلیے 19 اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے29 جولائی کو بطور وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھایا تھا۔ ہر آدمی اپنے حصے کا کام کرے اور وقت پر کام کرنے کا آغاز کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں مسائل بہت زیادہ ہیں مگراسٹاف نے میرا بہت ساتھ دیا، چیزیں تسلسل کے ساتھ چل پڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 22 اگست کے واقعے کے بعد ایسا لگا کہ اگلے دن بہت کچھ ہوگا۔عوام اور سیکیورٹی اداروں نے خوف کو توڑ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔