پاک آرمی نے چين ميں ہونے والا بين الاقوامی اسنائيپنگ مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اگست 2016
پاک آرمی نے تمام انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پہلی پوزیشنزحاصل کیں، نائیک ارشد کو مقابلوں کا بہترین اسنائپرقرار دیا گیا : فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک آرمی نے تمام انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پہلی پوزیشنزحاصل کیں، نائیک ارشد کو مقابلوں کا بہترین اسنائپرقرار دیا گیا : فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک آرمی نے چین میں ہونے والے بین الاقوامی اسنائپنگ مقابلوں کے تمام انفرادی اور ٹيم مقابلوں ميں پہلی پوزيشن حاصل کی جب کہ پاکستان کے نائيک ارشد کو بہترين سنائپر قرار ديا گيا۔

پاکستان آرمی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور اب پاکستان آرمی نے چین کی سرزمین پر بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دئیے ہیں، ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ اسنائیپنگ مقابلوں میں پاک آرمی کے جوانوں نے تمام ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کی 21 ٹیموں نے شرکت کی جس کے تمام انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پاک آرمی نے ہی فتح سمیٹی۔ اس کے علاوہ پاک آرمی کے نائیک ارشد کو مقابلوں کا بہترین اسنائپر قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔